سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس و دیگرایم ڈبلیوایم قائدین کی سید فخرعباس نقوی کو آئی ایس او کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

21 اکتوبر 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت ایم ڈبلیوایم کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی نے برادر سید فخر عباس نقوی  کو شجرہ طیبہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کامرکزی صدر بننے پر امامیہ جوانوں بالخصوص برادر سید فخر عباس نقوی  کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ایم ڈبلیوایم قائدین نے اپنے تہنیتی پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ سید فخرعباس نقوی بحیثیت میر کارواں امامیہ جوانوں کی درست سمت میں راہنمائی کا پاکیزہ و اجتماعی فریضہ انجام دیتے رہیں گے اور اس الہی تنظیم کی قیادت پہلے سے زیادہ بہتر انداز میںکریں گے اور ظہور امام زمانہ عج کی زمینہ سازی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree