ایم ڈبلیوایم کی جانب سے قائد مقاومت اسلامی سید حسن نصراللہ کی مظلومانہ شہادت کے خلاف ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

30 ستمبر 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک کے چاروں صوبائی دارلحکومت حکومتوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شہید راہ قدس سید حسن نصراللہ کی شہادت پر غاصب اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیئے گئے، ملک بھر کے احتجاجی اجتماعات میں مرد و خواتین سمیت بڑی تعداد میں افراد کی شرکت۔

ریلی کے شرکاء امریکہ و اسرائیل کیخلاف فلک شگاف نعرے لگا رہے تھےجبکہ ہاتھوںمیں حزب اللہ اور فلسطین کے پرچموں سمیت شہید حسن نصراللہ کی تصاویر اٹھارکھی تھیں ۔کراچی، لاہور، فیصل آباد اور ملتان اورملک بھر کے چھوٹےبڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوںکی طرح  وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی احتجاجی ریلی آبپارہ چوک سے امریکی سفارت خانے تک نکالی گئی۔

 سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ جو اللہ کی راہ میں قتل کر دیئے جائیں ان کے بارے گمان نہ کرنا کہ وہ مر گئے ہیں۔ بلکہ وہ زندہ ہیں اور اپنے رب سے رزق پاتے ہیں،  وہ سب خوش ہیں۔ میرا دل بہت رنجیدہ ہے، لیکن یہ بہت بڑی کامیابی ہے، سب نے جنگ ختم کرنے کا کہا لیکن سید نے کہا جب تک غزہ پر جنگ بندی نہیں ہوتی وہ اسرائیل پر حملے نہیں روکیں گے، اسرائیل جس مقاومت کے محاصرے میں پھنس چکا ہے اور وہ  اپنے خاتمے تک نہیں نکل سکتے، امریکہ و اسرائیل ہم سب مسلمانوں کا دشمن ہے اور ہم اس اسلام کے اذلی دشمن کی دشمنی سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، چاہے ہمارے جسموں کو چھلنی کر دیا جائے، ہم اپنے رہبر عظیم کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے میدان میں ہر وقت حاضر ہونگے۔

سید ناصر عباس شیرازی مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا دور حاضر کی کربلا میں اسرائیل کی نابودی کو دیکھے گی۔ سب جانتے ہیں کربلا میں پرچم گرتے نہیں ایک سے دوسرے ہاتھوں میں منتقل ہوتے ہیں۔ ہمارے سارے کنبے قدس، غزہ اور حزب اللہ کے لیئے قربان ہونے کے لیئے تیار ھیں۔ ہم جسد واحد ہیں اپنے فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ ہم اپنے جسم میں موجود خون کے آخری قطرے تک قدس کا دفاع کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام شہید قدس ریلی سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسنین گردیزی نے کہا کہ سید حسن نصراللہ شہید کی شھادت اسرائیل کا خاتمہ ثابت ہوگا۔ امریکہ اور اسرائیل دنیائے اسلام کے ازلی دشمن ہے, فلسطین کی آزادی نوشتہ دیوار ہے۔

صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ نے اپنی ساری زندگی دشمنان اسلام کے خلاف عظیم جہاد کیا۔ آپ نے کسی بھی بے گناہ کا خون نہیں بہایا اور نہ ہی ڈالروں کے عوض مسلمانوں میں رخنہ ڈالا۔مجھے اپنے ملک پر فخر ہے جس نے مجھے یہ بتایا کہ اسرائیل ایک ناجائز اور غاصب ریاست ہے۔ سر زمین پاکستان پر ہم کسی امریکی سوچ کو ہرگز پنپنے نہیں دیں گے۔

مولانا تصور مہدی مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان نے کہا کہ شہید راہ قدس کی شہادت پر تمام سوگوار مسلمین کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ شہید کی موت کے ساتھ یہ راستہ کمزور نہیں بلکہ پہلے سے زیادہ طاقٹور ہو گا۔ ہمارے دل مغموم ہیں لیکن ہم پرامید ہیں کہ یہ تحریک مقاومت بہت جلد اسرائیل کو نابودی تک پہنچا دے گی۔ریلی کے دیگر مقررین میں ملک اقرار حسین، انجینئر سید ظہیر نقوی، علامہ اعوان علی شاہ اور اسداللہ چیمہ بھی شامل تھے۔

لاھور میں اسمبلی ہال سے امریکی قونصلیٹ تک شہید راہِ قدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں مرکزی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر حسن عارف نے کیا۔ ریلی میں اہلِیانِ لاہور نے بھرپور شرکت کی اور سیدِ مقاومت کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

کراچی میں مرکزی طریق القدس ریلی نمائش چورنگی سے امریکن قونصلیٹ تک نکالی گئی جس کی قیادت ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفرنقوی ، علامہ سید باقر عباس زیدی،شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ ناظرعباس تقوی ودیگر علمائےکرام نے کی ،ہزاروں کی تعداد میں مرد وخواتین شرکاءریلی معصوم بچوں کے ہمراہ امریکی قونصلیٹ کے نذدیک پہنچے تو سندھ پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے نہتے مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ اور شیلنگ کردی ۔بعد ازاں چند مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا جنہیں مذاکرات کے بعد رہا کردیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree