رحمت العالمین کے نام پر قتل و غارت گری تشویش ناک ہے ، ملک میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی پر امن معاشرےکیلئے زہر قاتل ہے۔سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

23 ستمبر 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)ولادت باسعادت سرور کونین، سید الانبیاء، رحمت العامین حضرت محمد مصطفی ص کی مناسبت سے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں سالانہ عظیم الشان اجتماع بعنوان عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت  مسلمین کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں ملک بھر کی مزہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، علمائے کرام و مشائخ عظام اور مرکزی رہنما نے خطاب کیا، کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے خواتین وحضرات کی بڑی تعداد میں شرکت۔

 کانفرنس سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے اپنے خطاب میں حکومتی روش کی مذمت کرتے ہوئے کہا  کہ  آقا و مولی ص کی کانفرنس میں رخنہ اندازی کی گئی جو کہ قابل مذمت اقدام تھا  عظیم و الشان کانفرنس تو منعقد ہو ہی گئی، آقا و مولی ﷺ کا ذکر تو کوئی بھی نہیں روک سکتا، حکومت وقت اپنا قبلہ درست کرے، غزہ کے مظلومین کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، حکومت پارا چنار کے حالات کو جان بوجھ کر انتہائی خراب کرنا چاہتے ہیں، گھس بیٹھیوں کے زریعے انتشار پھیلا کر دہشتگردی کروانا چاہتے ہیں اسکی مذمت کرتے ہیں۔ رحمت العالمین کے نام پر فتنہ و قتل و غارت گری تشویش ناک ہے, ملک میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی پر امن معاشرے کے لئے زہر قاتل ہے ۔ رسول خدا اس بات پر خوش ہوں گے کہ غزہ کے مظلومین ظلم برداشت کرنے کے باوجود ثابت قدم رہے، شہر تباہ ہو گئے لیکن انہوں نے پشت نہیں دکھائی، لبنان کے مجاہدین نے بھی قربانیاں دے کر عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیا، آج ہمیں غزہ و لبنان کی عوام کا ساتھ دے کر حقیقی امتی ہونے کا ثبوت پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree