وحدت نیوز(اسلام آباد)سینیٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ سوات میں انتہا پسند ٹولے کے ہاتھوں سیالکوٹ کے نوجوان کا بے دردی سے قتل ہمارے معاشرے پر بدنما داغ ہے۔قران کا حکم ہے جس نے کسی ایک بے گناہ کا قتل کیا اس نے ساری انسانیت کو قتل کیا۔ اس ظلم کے خلاف سب کو آواز اٹھانی چاہئے۔عام شہریوں کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ خود ہی مدعی بنیں ، خود ہی منصف اور جسے چاہیں خود سزا دے دیں۔ ا س ظلم کی حوصلہ شکنی کرنی ہو گی۔ اگر ساتھ والا کا گھر جلتا ہوا دیکھ کو خاموش تماشائی بنے رہے تو کل یہ آگ تماشا دیکھنے والوں کے گھر وں کو بھی جلا کر راکھ کر ڈالے گی۔اس سماجی نا انصافیوں اور برائیوں کی مل کر اصلاح کرنا ہوگی۔