امام خمینی سب سے بڑے انقلابی رہنما تھے کہ جن کے افکار نے جغرافیائی سرحدوں کو عبور کر کے عالمی انقلابی تحریک کی شکل اختیار کی ہے،علامہ مقصود ڈومکی

06 جون 2024

وحدت نیوز(ڈی جی خان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈیرہ غازی خان میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کیا۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی ،ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے نائب صدر سید انعام حیدر زیدی ،ضلعی صدر سید اظہر عباس کاظمی، علامہ سہیل اکبر شیرازی، پی ٹی آئی رہنما فہیم سعید چنگوانی ،ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ غازی خان کے جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ محمد علی چنڑ ،شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنما سید ندیم حیدر نقوی، ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی بہرام بزدار ،جہانگیر خان ودانی، یاسین خان لغاری ایڈووکیٹ سابق جنرل سیکریٹری بار سید طیب کلیم بخاری و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ بلند پایہ فقیہ محدث مفسر اور عوامی لیڈر تھے۔ دنیا کے انقلابی رہبروں میں امام خمینی سب سے بڑے انقلابی رہنما تھے کہ جن کے افکار نے جغرافیائی سرحدوں کو عبور کر کے عالمی انقلابی تحریک کی شکل اختیار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ تحریک آزادی فلسطین کے زبردست حامی تھے اور آپ نے غاصب اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تحریک کی حمایت کی اور تحریکِ آزادی فلسطین سے خیانت کرنے والے عرب حکمرانوں کے خائنانہ کردار کو بے نقاب کیا۔انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے امریکہ کو شیطان بزرگ کہا تو شیطان کی طرح اس سے دوری اختیار کی۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد امریکی سفارتخانہ جسے جاسوسی کا گھونسلا کہا گیا پر قبضہ بہت بڑا انقلابی اقدام تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree