ملک میں دانستہ طور پر ایسے حالات پیدا کیے جا رہے ہیں کہ عوام کا اداروں اور سسٹم سے اعتبار اٹھ جائے،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

04 جون 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کے پی کے ہاؤس میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، عوام کے اندر پائی جانے والی مایوسی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کا سارا فائدہ ملک دشمنوں کو پہنچ رہا ہے، ملک میں دانستہ طور پر ایسے حالات پیدا کیے جا رہے ہیں کہ عوام کا اداروں اور سسٹم سے اعتبار اٹھ جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں کے سماجی نظام کو دھرم بھرم کر کے ان علاقوں کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، قبائلی علاقوں کے انضمام سے قبل فاٹا کے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے نہیں کئے گئے، علاقائیت اور قومیت کے نام پر ہمیں ٹکروں میں تقسیم کیا جا رہا ہے، قبائلی علاقوں کے سوشل نیٹ ورک کو توڑا گیا ہے، جب بھی کسی مسئلے یا خوشحالی کی بات کی جاتی ہے، تو پاکستان کا نام لینے کی بجائے لاہور یا دیگر شہروں کا نام لیا جاتا ہے جو سراسر غلط ہے، متعدد علاقوں میں گیس کا تعطل سنگین ترین صورتحال اختیار کر چکا ہے لیکن کسی کو اس اہم مسئلے کی قطعاً پروا نہیں، حکمرانوں کی مسلسل عہد شکنیوں نے ان کی زبان کی اہمیت کو ختم کر دی ہے۔ان کی کسی بات پر عوام کو اب اعتماد نہیں رہا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree