حضور سرور کائنات (ص)زندگی بھر سیدہ خدیجہ الکبریٰ (س)کے احسانات کے معترف رہے اسی لئے دین اسلام اور امت مسلمہ ملیکہ العرب کے احسانات کو کبھی نہیں بھلا سکتے،علامہ مقصودڈومکی

21 مارچ 2024

وحدت نیوز(جیکب آباد)مرکز تبلیغات اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام گوٹھ حاجی امداد حسین جکھرانی ضلع جعفر آباد میں حضرت ام المومنین سیدہ خدیجہ الکبریٰ ع کے یوم وفات کی مناسبت سے مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شریک حیات ہمدم و مددگار تھیں آپ سب سے پہلے رسول اسلام پر ایمان لائیں اور تبلیغ رسالت میں پیغمبر خدا کا ساتھ دیا۔ سیدہ خدیجہ الکبریٰ ع نے اپنی الہی بصیرت سے اعلان نبوت سے پہلے ہی سید الانبیاء کے اعلی کردار و اعلی شخصیت کو پہچانا اور ان کی شریک حیات بننے کا فیصلہ کیا اور انہیں شادی کا پیغام بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت جبرائیل امین حضرت خدیجہ الکبریٰ ع کے لئے اللہ تبارک و تعالیٰ کا سلام لے کر حضور سید الانبیاء پر نازل ہوتے تھے جو ان کے بلند مرتبے کی دلیل ہے۔ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زندگی بھر سیدہ خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کے احسانات کے معترف رہے اسی لئے دین اسلام اور امت مسلمہ ملیکہ العرب کے احسانات کو کبھی نہیں بھلا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت خدیجہ الکبریٰ ع نے اپنی دولت حضور سید کونین کے قدموں میں نچھاور کر دی۔ حضرت خدیجہ الکبریٰ ع کی زندگی عصر حاضر کی خواتین کے لئے نمونہ عمل ہے ۔ دین اسلام اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی راہ میں انفاق و ایثار اور راہ خدا میں آنے والے مصائب و آلام میں صابر و ثابت قدم رہنا حضرت خدیجہ الکبریٰ ع کے اوصاف حمیدہ میں شامل ہیں۔اس موقع پر مجلس عزا سے مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree