قومی حقوق کے حصول کے لئے سیاسی میدان میں حاضر رہنا ضروری ہے،علامہ مقصودڈومکی

21 مارچ 2024

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں شیعہ اکابرین کا اہم اجلاس۔ضلع جیکب آباد جعفر آباد نصیر آباد اور شکار پور کے اضلاع سے شیعہ رہنماؤں کی شرکت ۔ سیاسی صورتحال اور گذشتہ انتخابات کے نتائج کا جائزہ ۔ آئندہ کی سیاست میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان حکمت عملی پر مشاورت اجلاس میں علمائے کرام منتخب کونسلر انجمنوں اور قومی تنظیموں کے ذمہ داران شریک مجلس وحدت مسلمین ضلع شکار پور کے صدر اصغر علی سیٹھار، ضلع جیکب آباد کے صدر نذیر حسین جعفری، سید غلام شبیر نقوی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی رہنما سید عبدالقادر شاہ، سید شبیر علی شاہ ،ضلع صحبت پور کے صدر سید شاہد حسین شاہ ،سید بہار شاہ ،بزرگ شیعہ رہنما سید مظہر علی شاہ نقوی ،چیف کونسلر عبدالرب لاشاری ،اصغریہ آرگنائزیشن کے رہنما انعام علی اغانی، وحدت یوتھ ونگ  کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی منصب علی کربلائی ،آئی ایس او کے سابقہ ڈویژنل صدر فضل عباس بہشتی، مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی ،جعفریہ الائنس کے رہنما مولانا منور حسین سولنگی و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعت ہے جو ہر محاذ پر ملت کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ قومی حقوق کے حصول کے لئے سیاسی میدان میں حاضر رہنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے امن و امان کی ابتر صورتحال پر مجلس وحدت مسلمین ضلع شکار پور کی جانب سے پیدل مارچ قابل تحسین اقدام ہے۔ آئندہ عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree