یوم القدس پر پوری دنیا کو غاصب صیہونی ریاست کیخلاف سراپا احتجاج ہونا چاہئے، علامہ مقصود ڈومکی

14 مارچ 2024

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قرآن کریم حق و صداقت پر مبنی مکمل نظام حیات ہے۔ قرآن کریم کا پڑھنا باعث ثواب، قرآن کا سمجھنا باعث ہدایت اور قرآن پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔ قرآن کریم پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں عزت و سربلندی حاصل کر سکتے ہیں۔ جبکہ قرآن کریم سے دوری ہی امت مسلمہ کے زوال اور ذلت کا بنیادی سبب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں ادارہ مرکز تبلیغات اسلامی کے زیر اہتمام ایک روزہ اسلام شناسی تربیتی ورکشاپ میں "قرآن کریم کتاب ہدایت" کے عنوان پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 علامہ مقصود ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ماہ مبارک رمضان کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منا رہے ہیں۔ اس دفعہ عالمی یوم القدس کے موقع پر پوری دنیا کے غیرت مند انسانوں کو غاصب و ظالم صیہونی ریاست کے خلاف سراپا احتجاج بن جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک دفعہ پھر نااہل حکمران زبردستی عوام پر مسلط کئے گئے ہیں۔ جنہیں 8 فروری کے انتخابات میں عوام نے نفرت کا نشانہ بنا کر مسترد کر دیا۔ مقدر قوتیں انہیں جبراً عوام پر مسلط کر رہی ہیں۔ جس کے باعث عوام کے غم و غصّے میں کمی آنے کی بجائے مزید اضافہ ہوا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree