ملک میں جب تک کرپٹ اشرافیہ اور بڑے چوروں پر ہاتھ نہیں ڈالا جائے گا حالات نہیں بدلیں گے علامہ سید احمد اقبال رضوی

12 ستمبر 2023

وحدت نیوز:(اسلام آباد) وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں کرنسی اور چینی کی غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف بلا تفریق کارروائی کو یقینی بنایا جائے، اس سارے عمل کے دوران بڑے چور قانون کی گرفت سے دور اور چھوٹے چور پکڑ کے خانہ پری نہ کی جائے، ملک میں طاقتور طبقہ ہمیشہ قانون کی پکڑ سے محفوظ رہا ہے، غریب اور کمزور افراد ہی زد میں آتے ہیں، اب بھی اطلاعات یہی ہیں کہ معاشی زبوں حالی کا شکار طبقہ ہی اس آپریشن کے نشانے پر ہے، حوالہ ہنڈی اور ڈالرز کے ناجائز کاروبار میں مصروف افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائے، تیل کی غیر قانونی منتقلی کو قانونی طریقے سے ٹریڈ کر کے لانے کے دانش مندانہ اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام اشیاء کی غیر قانونی نقل و حمل کی وجوہات پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، جس میں سیاسی و معاشی اور بدامنی و کرپشن بڑی وجہ ہیں، چینی کے ملز مالکان سیاستدان، حکومتی اداروں کے اہلکاروں سمیت تمام ذمہ داران سے پوچھ گچھ کے لیے شامل تفتیش کیا جائے، بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں مصروف واپڈا کی ٹیموں کو چاہیے کہ وہ کسی کو رعایت نہ دیں، آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے محکمے کے افسران اور ملازمین کو بھی پکڑا جائے، ملک میں معاشی و سماجی عدم توازن کو ختم کیئے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے، اس گھمبیر صورتحال پر قابو پانے کیلئے ملکی وسائل کی منصفانہ تقسیم اور فراہمی کو یقینی بنانا اشد ضروری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree