گلگت بلتستان کونسل کا اہم اجلاس کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد

12 ستمبر 2023

وحدت نیوز:(اسلام آباد) گلگت بلتستان کونسل کا اہم اجلاس کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد ایوب شاہ نے کی۔

اجلاس میں کونسل ممبران شیخ احمد علی نوری ،حشمت اللہ خان ،سید شبیہ الحسنین اور عبدالرحمن نے شرکت کی۔

اجلاس میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کا دورہ گلگت بلتستان کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نگران وزیر اعظم کا دورہ گلگت بلتستان سے گلگت بلتستان کے عوام کو فوائد حاصل ہوں گے اور ترقی کا عمل تیز ہوگا ۔اجلاس میں سی پیک میں گلگت بلتستان کو نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کا گیٹ وے گلگت بلتستان ہے مگر سی پیک سے گلگت بلتستان کو محروم رکھنا زیادتی ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوے گلگت بلتستان کو ایک صنعتی شہر بنایا جائے ۔

اجلاس میں کونسل کے کورم کو پورا کرتے ہوئے وفاق سے ممبران کونسل کو لئے جائیں تاکہ کونسل فنکشنل ہو اور جلد کونسل کے اختیارات بحال کئے جائیں۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا کہ کونسل میں خالی ملازمتوں پر بھرتی کرنے اور ڈیپوٹیشن پر جو ملازمین ہیں انکو واپس بھیج دیا جائے ۔ اجلاس میں کونسل سیکریٹریٹ کی فوری تعمیر کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں گلگت بلتستان میں پی آئی اے کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور پی آئی اے حکام سے کرایوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا اور سول ایوی ایشن کے چیئرمین کو کرایوں میں کمی کے لیے خط لکھ دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree