مجلس وحدت مسلمین پہلے دن سے سیلاب متاثرین کیساتھ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

21 اپریل 2023

وحدت نیوز(جعفرآباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع جیکب آباد اور جعفر آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی کے تعاون سے زیر تعمیر مساجد کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مسجد اسلامی معاشرے کا مرکز اور محور ہے۔ جہاں اللہ تعالیٰ کی عبادت اور بندگی کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم و تربیت کا درس ملتا ہے۔ مسجد دین اسلام کا مورچہ ہے۔ ہمیں مساجد سے اپنے تعلق کو مضبوط بنانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی کے تعاون سے پہلے مرحلے میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں 21 مساجد اور 11 مکانات کی تعمیر تکمیل کے مرحلے میں ہے۔ جبکہ عید الفطر کے تیسرے دن سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیرات کے دوسرے مرحلے کے 26 مکانات اور 6 مساجد کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان پہلے دن سے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے اور ہم متاثرین سیلاب کی بحالی کے عمل میں بھی حسب استطاعت کوشش کر رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree