شہداء کی یاد اور مقصد و کتب کو زندہ رکھنا عظیم عبادت ہے، علامہ مقصود ڈومکی

21 اپریل 2023

وحدت نیوز(جیکب آباد)سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے وارثان شہداء اور سانحے کے زخمیوں کے اعزاز میں مدرسہ المصطفیٰ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں وارثانِ شہداء کے بچوں اور بچیوں میں عید گفٹ تقسیم کئے گئے اور شہدائے راہ حق کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہداء کی یاد منانا اور ان کے مقصد اور مکتب کو زندہ رکھنا عظیم عبادت ہے۔ انہوں نے دین خدا کی سربلندی اور حسینیت کی راہ میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ آج پوری قوم انہیں سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ وارثانِ شہداء کو چاہیے کہ وہ اپنے شہداء کے مشن اور مقصد کو زندہ رکھیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ ہم عید کی خوشیاں وارثانِ شہداء اور غازیوں کے ساتھ مناکر ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہداء ہمارے محسن ہیں۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھلاتیں۔

انہوں نے ضلع کشمور میں قبائلی جھگڑے، بدامنی، ڈاکو راج کے نتیجے میں معصوم انسانوں کے قتل عام اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں معصوم بچوں اور شہریوں کے اغواء پر شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کشمور علاقہ غیر بن چکا، جس کی صورتحال اس وقت کشمیر و فلسطین کا منظر پیش کر رہی ہے۔ وفاقی حکومت، سندھ حکومت سمیت ریاستی ادارے کئی مہینوں سے ڈاکو راج اور قبائلی جھگڑوں میں ہونے والی قتل و غارتگری کا تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ مگر کوئی سنجیدہ اقدامات کرنے کے لئے تیار نہیں۔ اس درد ناک صورتحال میں فوج رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن ناگزیر ہوچکا ہے۔ وارثانِ شہداء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے مجلس علمائے شیعہ ضلع جیکب آباد کے صدر علامہ سیف علی ڈومکی، لیاقت علی ٹالانی اور مولانا حیدر علی نے خطاب کیا۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء کے لئے افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree