موجودہ امپورٹڈ حکومت نے سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ صحافیوں پر بھی ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں،سید ناصرشیرازی

12 مارچ 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت نے سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ صحافیوں پر بھی ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں، ان نام نہاد جمہوری حکمرانوں نے اپنے ظالمانہ اقدامات میں آمرحکمرانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، پہلے ارشد شریف جیسے محب وطن اور اس مٹی کے وفادار بیٹے پر اسی کی مادر وطن کی زمین تنگ کی گئی اور اسے دیارغیر جانے پر مجبور کیا گیا اور پھر بزدلوں نے اسے وہاں گھیر کر مارڈالا،اب ان کا اگلا ہدف بول ٹی وی کے کو چیئرمین شعیب شیخ ہیں، بول ٹی وی انتظامیہ نے رجیم چینج کے اس مکروہ آپریشن کے خلاف صدائے حق بلند کی اور آج تک ان ظالم حکمرانوں کے مقابل حق وسچ کا پرچم بلند کیئے ڈٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ بول ٹی وی کو صرف اور صرف وطن سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے، ہم آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتے ہیں، آزاد صحافت کا گلا دبایا جانا قومی سلامتی اور استحکام کے خلاف سنگین اقدام ہے،  بول نیوز کے مالک کو فوری رہا کیا جائے،ہم معاشرتی ترقی اس ظلم کےخلاف بول ٹی وی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree