عصر حاضر کی پریشان انسانیت کسی مسیحا کی منتظر ہے جو دنیا میں پھیلے ہوئے ظلم و ستم کا خاتمہ کرکے روئے زمین پر عدل و انصاف کا نظام قائم کرے،علامہ مقصود ڈومکی

11 مارچ 2023

وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع شکار پور کے شہر چک میں منعقدہ جشن میلاد حضرت امام زمانہ علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عصر حاضر کی پریشان انسانیت کسی مسیحا کی منتظر ہے جو دنیا میں پھیلے ہوئے ظلم و ستم کا خاتمہ کرکے روئے زمین پر عدل و انصاف کا نظام قائم کرے۔ وہ عبدصالح جس کا وعدہ تورات زبور انجیل اور قرآن کریم میں کیا گیا یہ بات تمام آسمانی ادیان اور آسمانی کتابوں میں تواتر سے آئی ہے کہ دنیا کا انجام صالحین کی عالمی حکومت پر ہوگا۔ حضرت امام مہدی علیہ السلام پر ایمان تمام مسلمان مکاتب فکر کا مشترکہ اثاثہ ہے۔ اھل سنت کے اکابر علماء نے ہر دور میں حضرت امام مہدی علیہ السلام کے موضوع پر کتابیں تحریر کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کو عصر ظہور کا نام دینا چاہیے کیونکہ دنیا کے تیزی سے بدلتے حالات ایک مسیحا کی آمد کی خبر دے رہے ہیں۔ معرکہ حق و باطل میں اھل حق کی بڑھتی ہوئی طاقت اور منتظرین امام مہدی علیہ السلام کا عالمی سطح پر موثر کردار اس بات کا پتہ دیتا ہے کہ نظام ظلم و ستم اور کفر و طاغوت کے نظام کا عبرتناک انجام قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو امام عصر علیہ السلام کا سپاہی بننا چاہتا ہے اسے چاہیئے کہ وہ نائب امام کے لشکر میں شامل ہو جائے۔ اسی لئے شہید آیت اللہ سید دستغیب شیرازی نے کہا تھا کہ جو امام زمانہ علیہ السلام کا سپاہی بننا چاہتا ہے اسے لشکر خمینی میں شامل ہونا چاہیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree