ایم ڈبلیوایم کا وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نا دینے کا فیصلہ

02 جنوری 2023

وحدت نیوز(لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ ، ایم ڈبلیوایم کی پولیٹیکل کونسل کا اہم فیصلہ ۔ایم ڈبلیوایم کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار ۔

 ایم ڈبلیوایم کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو اعتما د کو ووٹ نہیں دیں گی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے ۔

ترجمان ایم ڈبلیوایم نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی متعصبانہ روش کو ترک کریں ، مخصوص مکتب فکر کو نوازنے اور دیگر مکاتب فکر کو نظر انداز کرنے کی مذمت کرتے ہیں ۔ محکمہ اوقاف پنجاب، متحدہ علماءبورڈ پنجاب اورپنجاب قرآن بورڈمیں مکتب اہل تشیع اور اہل سنت کو نظر انداز کیا جانا ناقابل قبول ہے۔

ترجمان ایم ڈبلیوایم نے مزید کہا کہ پنجاب کی موجودہ حکومت بھی ن لیگی طرز عمل پر کابند دیکھائی دے رہی ہے ، عزاداروںپر بلاوجواز مقدمات کا خاتمہ ، مجالس وجلوس پر غیر آئینی پابندیوں کا خاتمہ بھی تاحال ممکن نہیں بنایا جاسکا۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی روش تبدیل کریںتو ایم ڈبلیوایم بھی اپنی فیصلے پر نظر ثانی کرسکتی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کے سیاسی سیل کا یہ فیصلہ مکتب تشیع کے وسیع تر مفاد کے تناظر میں کیا گیا ہے، ہمارے نذدیک مکتبی اقدار ومفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم کی پولیٹیکل کونسل کے اس فیصلے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر قائدین کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے اور انہوں نے مسائل کا فوری نوٹس لینے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ 



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree