دعا ہے نیا سال ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام لائے اور پاکستان دوبارہ ترقی کی منازل طے کرے، علامہ راجہ ناصرعباس

31 دسمبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے نئے سال کے آغاز پر وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کی خصوصی دعا کی ہے ۔ انہوں نے سال نو2023 کے آغاز پر اہل وطن و مسلمانان عالم کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں سال نو کے آغاز پر خدا وند متعال سے وطن عزیز کی سلامتی ، استحکام، ترقی ، قومی یکجہتی اور اتحاد وبھائی چارگی کی خصوصی دعا کرنی چاہئے۔ امید ہے کہ نیا سال کا سورج پاکستان کیلئے بہتری اور خوشحالی کی نوید لیکر طلاع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال ملکی تاریخ ، سیاسی حالات اور معاشی عدم استحکام کے حوالے سے انتہائی سنگین سال ثابت ہوا۔ افسوس کے اسی بدقسمت سال میں پاکستان کی منتخب حکومت کو بیرونی مداخلت اور سازش کے تحت اقتدار سے ہٹایاگیا، ملک میں سیاسی عدم استحکام پروان چڑھا، غیر یقینی سیاسی صورتحال اور دشمن قوتوں کی سازشوں کے سبب ملک معاشی طور پر کمزور ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک کے نامور صحافی ارشد شریف کو کینیا میں شہید کیاگیا، کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اپنے ساتھیوں کے ساتھ پیلی کوپٹر حادثے میں شہید ہوئے۔ ملک میں تکفیری طالبان دہشت گردوں نے دوبارہ سراٹھانا شروع کیا اور سینکڑوں نہتے شہری اور پاک فوج کے جوان شہید ہوئے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال مہنگائی ، اسٹریٹ کرائم اور دہشت گردی کے شکار اہل وطن کیلئے سکھ کا سال ثابت ہوگا، ہم ایک قوم بن کر تمام قومی چیلنجز کا مقابلہ کریں گے اور کسی صورت ملکی خودمختاری اوروقار کے خلاف بیرونی قوتوں کی سازشوں اور غلامی کے ایجنڈے کو نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ہمارے حکمرانوں کو بھی ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے نئے سال کے آغاز پر عوام کی بہتری وخوشحالی کی فکر کرنی ہوگی، امید ہےکہ نئے سال قومی انتخابات کے پر امن انعقاد کے بعد ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام آئے اور پاکستان دوبارہ ترقی کی منازل طے کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree