سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ خواتین عالم کے لیے کامل نمونہ عمل ہے سید ناصر عباس شیرازی

28 دسمبر 2022

وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام آرٹس کونسل راولپنڈی میں فاطمہ زہراء بنت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ سنی مکاتب فکر کے علماء کرام ،مشائخ عظام اور مذہبی سکالرز نے خصوصی شرکت کی۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا خواتین جہاں کے لیے زندگی کے تمام پہلوؤں میں مکمل نمونہ عمل ہیں  جناب سیدہ (س) کی حیات مقدسہ بیٹی،زوجہ اور ماں کی شکل میں کامل اسوہ ہے مخدومہ کونین جناب سیدہ فاطمتہ الزھرا (س)کی سیرت و کردار خواتین عالم کے لئے مشعلِ راہ اور ہدایت کا مرکز ہے۔ اپنی خاندانی زندگی کو باطریق احسن نبھانے کے ساتھ ساتھ اجتماعی معاملات میں بھی آپ کا کردار و گفتار مشعل راہ ہے یہ اسی پاکیزہ سوچ کا نتیجہ تھا کہ آپ کی آغوش سے جناب امام حسن اور امام حسین جیسی عظیم المرتبت ہستیوں نے تربیت پائی جنھوں نے دین خدا کی بقاء کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔آپ کی حیات مقدسہ پر عمل پیرا ہو کر مغربی ثقافتی یلغار کا بھی مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ حضرت بی بی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا تمام خواتین جنت کی سردار ہیں اور جس پاکیزہ سیرت بیٹی کا احترام نبی ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کرتے تھے انکے احترام سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی کیسے پہلو تہی کر سکتے ہیں۔

شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا نیئر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا نے تمام انسانوں اور باالخصوص خواتین جہاں کے لیے روشن اور واضح نقوشِ اطہر چھوڑے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر زندگی کو کامران کیا جا سکتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree