راہ شہداء کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیوایم ناصرشیرازی کا شہید ناصرصفوی کی برسی کے اجتماع سے خطاب

28 نومبر 2022

وحدت نیوز(بھوانہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی بھوانہ کے گاؤں نلکا اڈہ میں برسی شہید ناصر صفوی کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب ۔ انہوں نے کہا کہ راہ شہداء کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ۔پاکستان میںراہ  شہید حسینی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر قائم ہیں اور ان کے افکار کی روشنی میں سیاسی و اجتماعی سفر جاری رہے گا ۔وطن عزیز کو امن اور تعمیر و ترقی کا مرکز بنانے کے لئے اس وطن کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانا ہو گا جہاں تکفیریت کی کوئی گنجائش نہیں ہو گی اور اسلامی اقدار پر مبنی حکومت کی کوشش ہو گی ۔

اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مقامی اور علاقائی راہنما بھی موجود تھے ۔عوام کی بڑی تعداد اپنے خطے کے اس عظیم شہید سے اظہار یکجہتی کے لئے دیر تک موجود تھے ۔کانفرنس کے آخر میں معروف نوحہ خواں سید مقدس کاظمی نے لوگوں کے دلوں کو ذکر محمد و آل محمد ص سے منور کیا ۔کانفرنس کے تمام تر انتظامات امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے برادران نے کیئے تھے ۔اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے شہید کے پرنور مزار پر حاضری بھی دی اور نمائندہ وفود سے ملاقاتیں بھی کیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree