انقلاب اسلامی نے نور اور ہدایت کا پیغام بن کر عالم کفر و استکباری نظام پر لرزہ طاری کر دیا ہے،علامہ مقصودڈومکی

27 نومبر 2022

وحدت نیوز(لاڑکانہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاڑکانہ ڈویژن کا 33واں سالانہ تعمیر وطن کنونشن حسینی مسجد و امام بارگاہ شکار پور میں منعقد ہوا۔ تعمیر وطن کنونشن کی نشست شب شہداء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ خدا نے تورات کے بعد زبور میں صالحین کی عالمی حکومت کا وعدہ فرمایا ہے ظلم و استبداد کی سیاہ رات عنقریب ختم ہو گی اور دنیا پر عدل وانصاف کی حکومت قائم ہوگی یہ خدا کا وعدہ ہے جس کا ذکر تمام آسمانی کتابوں اور قرآن کریم میں موجود ہے۔ قرآن کریم کی رو سے مستضعفین محرومین اور صالحین زمین کے وارث ہوں گے۔ آج عالمی استکباری نظام زوال کا شکار ہے اور اقوام عالم کی بیداری اور بڑھتا ہوا شعور حسین مستقبل کی نوید سنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی نے نور اور ہدایت کا پیغام بن کر عالم کفر و استکباری نظام پر لرزہ طاری کر دیا ہے۔ انقلاب اسلامی کے خلاف شیاطین عالم اکھٹے ہو کر سازشیں کر رہے ہیں۔ حجاب کو بہانہ بنا کر انقلاب اسلامی اور اسلامی تعلیمات کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے جسے شیطان بزرگ اور شیاطین عالم کی پشت پناہی حاصل ہے۔ انقلاب اسلامی اس امتحان میں بھی سرخرو نظر آیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس او محب وطن صالح اور باکردار نوجوانوں کی جماعت ہے جو نظریہ ولایت فقیہ اور افکار قائد شہید کی محافظ ہے۔ وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی میں امامیہ طلباء نے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree