سید ناصرشیرازی کی وفد کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر ومرکزی رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور سے ملاقات

22 نومبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے تنظیمی وفد کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنماء علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم خیر پختونخوا علامہ جہانزیب علی جعفری، صوبائی کابینہ کے دیگر اراکین سید اسد علی زیدی، شبیر ساجدی، اراکین ضلعی کابینہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 علی امین گنڈاپور نے صوبہ میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی نشاندہی پر ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوٹلی امام حسین علیہ السلام کی جگہ پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے موقف کے ساتھ ہیں۔ ملاقات کے آخر میں ملکی صورت حال پر میڈیا بریفنگ ہوئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree