مرکزی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیوایم سید ناصرشیرازی کا وفد کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ

22 نومبر 2022

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، حاجی مورہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سید ناصر عباس شیرازی، علامہ جہانزیب علی، محمد باقر جاوا، سید اسد علی زیدی، شبیر ساجدی اور ضلعی ممبران ایم ڈبلیو ایم نے شرکت کی۔ ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے صوبائی اور ضلعی رہنماوں کے ہمراہ بستی فتح سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیت شفقت بلوچ ایڈووکیٹ، عتیق اللہ بلوچ کے جواں سال بھانجے عاطف کی ناگہانی وفات پر ان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کوٹلی امام حسین علیہ السلام میں شہداء کے مزارات پر حاضری دی۔

سینیئر تنظیمی ساتھی اور علاقہ کے فعال کارکن شکیل کی ناگہانی وفات پر تعزیت کے لئے سید ناصر عباس شیرازی وفد کے ہمراہ ان کے گھر گئے اور فاتحہ خوانی اور لواحقین سے تعزیت کی۔ اس کے علاوہ سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ ڈیرہ اسماعیل خان سٹی میں صوبائی اور ضلعی رہنماوں کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے رہنماء اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق ڈویژنل صدر ارتضیٰ کی والدہ اور بہنوئی کی ناگہانی وفات پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے، انہوں نے فاتحہ خوانی اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree