وحدت قرآنی اسٹریٹجی ہےاور وحدت کا مشن جہاد کبیر ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

17 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں عشق پیغمبر اعظم ص مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کا انعقاد پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹراسلام آباد میں ہوا کانفرنس میں شیعہ سنی وحدت کا عملی مظاہرہ تھا کانفرنس میں تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین اور علماءکرام ومشائخ عظام سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی کانفرنس میں عوام کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

وحدت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وحدت قرآنی اسٹریٹجی ہے وحدت کا مشن جہاد کبیر ہے اگر ہم اکھٹے ہو جائیں اور ایک وحدت کی لڑی میں پرو لیں تو ہم باقی ممالک کے لئے بھی نمونہ عمل بن جائیں وحدت اور نظم کی کا اندازہ آپ ایسٹ انڈیا کمپنی سے لگائیں کہ وہ ایک چھوٹی کمپنی تھی لیکن وحدت اور نظم کے ساتھ برصغیر پر قبضہ کیا ۔تاریخ گواہ ہے کہ خلافت عثمانیہ کا ٹوٹنا مسلمانوں کے اختلافات کا نتیجہ تھا ،دشمن ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں کمزور کر رہا ہے امریکہ ہمارا دوست نہیں جس جس ملک کو ہمارے ایٹمی اثاثوں سے تکلیف ہے وہ ہمارا دوست نہیں جو ہم پر پاپندیاں لگا رہا ہے، امریکہ اسرائیل ہندوستان ہمارا دوست نہیں ہے اس ملک کا بچہ بچہ نعرہ لگا رہا ہے امریکہ کا جو یارہے غدار ہے غدار ہے۔

 انہو ں مزید کہا کہ اس وقت سیلاب سے ملک کے بشتر علاقے مصیبت سے دوچار ہیں سندھ کی صورتحال میں خود دیکھ کر آیا ہوں۔حکومت کہیں نظر نہیں آئی حکومت نے عوام کو سیلاب کی تباہ کارویوں کے درمیاں تنہا چھوڑ دیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree