ایم ڈبلیوایم نےعشق پیغمبر اعظم ص مرکز وحدت مسلمین کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کےقائدین، جید علماء و اکابرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرلیا

17 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں عشق پیغمبر اعظم ص مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کا انعقاد پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹراسلام آباد میں ہوا کانفرنس میں شیعہ سنی وحدت کا عملی مظاہرہ تھا کانفرنس میں تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین اور علماءکرام ومشائخ عظام سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی کانفرنس میں عوام کثیر تعداد میں شریک ہوئی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے تمام مسلمانوں کے لئے کہ عشق پیغمبر اکرم وحدت مرکز ہے پیغمبر اکرم کی ذات سے عشق کا تقاضا ہے کہ ہم اسلام دشمن قوتوں کے اسیر نا ہوں عالم اسلام عالمی استکبار کی سازشوں کا شکار ہے کشمیر و فلسطین اپنے حقوق سے محروم ہے عشق پیغمبر اکرم کانفرنس کا پیغام وحدت امت ہے انہوں نے حال ہی میں پاس ہونے والے ٹرانس جنڈر بل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانس جنڈر ایکٹ کے زریعے مغربی ثقافت کا مسلط کرنا منظور نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم اور ملی یک جہتی کونسل کو تمام مکاتب فکر کو ایک چھت کے نیچے اکٹھے کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں ہمارا قرآن ایک ہے، ہمارا نبی ایک ہے آپ سب علما کا فرض ہے کہ گھر گھر وحدت و یگانگت کا پیغام پہنچائیںاس وقت ملک کو بےشمار چینلجز کا سامنا ہے بنی گالا کا درویش اینٹ کا جواب پتھر سے دیتا ہے ایک مولانا کنونشن سنٹر میں کھڑے ہو کر امریکہ سے کہتا ہے مجھے موقع دو۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےسربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پاکستان میں کئی مسالک موجود ہیں اور ہمیں ایک دوسرے کو احترام کے ساتھ قبول کرنا چاہیے علمی، فقہی اختلاف موجود ہے لیکن ان کو خواص تک ہی رہنے دیں، عوام تک لے کر جائیں گے تو مسائل بڑھیں گے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کی نہ حمایت کی تھی اور نہ کریں گے قاتل اور بھیڑیے دوبارہ سامنے آ چکے ہیں لیکن شکست ان کا مقدر ٹھہرے گی انہوں نے مذید کہا کہ کوئی حکمران کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لئے کردار ادا نہیں کر رہا جوبائڈن کے پاکستان کو غیرذمہ دارا ایٹمی ملک کہنا اگر درست ہوتا تو آج نہ بھارت موجود ہوتا اور نہ اسرائیل موجود ہوتا، کشمیر اور فلسطین آزاد ہو چکے ہوتے حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کر کے ہمارے زخموں پر نمک نہ چھڑکیں۔

جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ کے رہنما سینٹر گل نصیب خان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امت کے اتحاد کے لئے اچھی تقاریر سے مسئلہ حل نہیں گا آج کے اجتماع میں موجود افراد نے عملی طور پر اتحاد وحدت کا مظاہرہ کیا ہے ہمیں اگر امن سے رہنا ہے تو ایک دوسرے مسالک کے جذبات اور عقائد کا احترام کریں اللہ رسول قرآن ایک ہے حلال حرام کا تصور ایک تو پھر ہم کس بات پر منتشر ہیں۔

وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے لیکن افسوس کے ساتھ ہمارے حکمران امریکا کے ساتھ تعلقات کے خواہاں ہیں پاکستان کی سرزمین پر جو بائیڈن نے جو الزام لگایا، وہ انتہائی افسوس ناک ہے اگر ہمارے حکمران کمزور نہ ہوتے تو جوبائنڈن کی یہ جرات نہ ہوتی پاکستان کے تمام شیعہ سنی مسلمان ایک تھے اور ایک ہیں۔

ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہاں آج محبت رسول اکرم نے اکھٹا کیا آج یہاں تمام اسلامی مکاتب کی نمائندگی موجود ہے عدل و انصاف کی حکومت کے قیام کے لئے سب سے پہلے مسلمانوں کے درمیان وحدت ضروری ہے۔

جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نبی نے ایسی تعلیمات دی ہیں جن سے ہم نے غلط اور صیح کی پہچان کرنی ہے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ہمیں انسانیت سکھائی رسول اللہ کا حکم ہے کہ ہم نے کسی طاغوت کے سامنے نہیں جھکنا انسانیت کو اگر خطرہ ہے تو وہ امریکہ سے ہے امریکہ دوسری جنگ عظیم میں ایٹم بم کا استعمال کر چکا ہے امریکہ سب سے بڑا شیطا ن ہے ۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قاضی محمد شفیق پاکسان عوامی تحریک کے رہنما نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا طرہ امتیاز رہا ہے کہ ہر اہم موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علما کو اکھٹا کرتے ہیں ڈاکٹر طاہر القادری پوری دنیا میں امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت کے لئے کوشاں رہے ہیں ہمیں وحدت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اور متشدد گروہ کی سوچ کی نفی کرنی ہے۔

ممبر اسلامی نظریاتی کونسل نسیم علی شاہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول خدا کا اسوہ پوری انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہے ہمیں دشمن فرقہ واریت میں۔الجھانا چاہتا ہے ہمیں تفرقوں کو مٹانا ہے اور تمام مسالک کو قریب لانا ہے۔

 متحدہ جمعیت اہلحدیث کے رہنما ڈاکٹر عبدالمالک مجاہدنے کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ آج وحدت امت کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے آج امت ٹکڑوں میں بٹ چکی ہے اور ہر جگہ مار کھا رہی ہے ہمیں اسلام کے مشترکات کو فروغ دینا ہو گا۔

کانفرنس نے مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین سید ناصر عباس شیرازی، جناب پیر صفدر گیلانی، سجادہ نشین دبارہ خواجہ فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ ،عبدالغفار روپڑی۔ صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان مولانا شجاع الملک۔ رہنما جے یو آئی شیرانی ، عبداللہ حمید گل ،جناب عبدالرشید ترابی ، علامہ حسنین گردیزی ، ملک اقرار حسین رہنما ایم ڈبلیوایم اورقاری حسیب احمد نظیری و دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree