سیلاب متاثرین کی امداد سرعام بازاروں میں بک رہی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

27 ستمبر 2022

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے متاثرین سیلاب، شیعہ سنی اکابرین اور سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماؤں کے ہمراہ مدرسہ خاتم النبیینؐ جیکب آباد میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ متاثرین سیلاب حکومتی امداد کے منتظر ہیں مگر حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی ہے، متاثرین کی امداد سرعام بازاروں میں بک رہی ہے، اسسٹنٹ کمشنر کی یہ وضاحت کہ سیلاب متاثرین کا امدادی سامان بیچ کر ہم کچھ اور خریدنا چاہتے تھے شرمناک ہے، بیوروکریسی اور حکومت عوام کو روزانہ کی بنیاد پر پریس ریلیز جاری کرکے بتائیں کہ متاثرین کے لئے کتنی امداد آئی اور کہاں تقسیم ہوئی حکومت اور انتظامیہ کی مسلسل خاموشی اور مارکیٹ میں امدادی سامان بکنے نے متعدد سوالات کو جنم دیا ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کہیں نظر نہیں آ رہی، شہری کئی دن سے فریاد کر رہے ہیں مگر کوئی نکاسی آب کے لئے پروگرام نہیں، مسلسل وعدوں کے باوجود حکومت میونسپل انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنرز نے متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے کے لئے بھی کوئی اقدام نہیں کیا، جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے بہادر کارکنوں نے جذبہ حب الوطنی اور خدمت خلق کے تحت متاثرین سیلاب کے لئے بے لوث خدمات انجام دیں۔ اس موقع پر متاثرین سیلاب سادات اور مستحقین میں راشن کپڑے مچھر دانیاں چپل اور ٹینٹ تقسیم کئے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree