کرپٹ سیاستدان اور بیوروکریسی مل کر سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والی امداد کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

25 ستمبر 2022

وحدت نیوز(جیکب آباد) مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں سیلاب متاثرین کے مسائل اور ان کا حل کے موضوع پر علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ضلع بھر سے علماء کرام و تنظیمی شخصیات شریک ہوئیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کو بھکاری بنانے کی بجائے متاثرین کے لئے چھوٹے کارخانے لگا کر بے روزگاری اور افلاس کا خاتمہ کرے اور لوگوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرے۔

انہوں نے کہا کہ نیویارک میں پاکستانی وزیر اعظم اور وزراء کی شاہ خرچیاں سیلاب متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے جس ملک کے عوام بھوک و افلاس کا شکار ہوں اور لاکھوں لوگ سیلاب کے باعث روڈوں پر بیٹھے دو وقت روٹی سے محروم ہوں اس ملک کے عیاش حکمرانوں کو دس ہزار ڈالر پر ڈے کے ہوٹل میں رہتے شرم تو آئی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات دردناک ہے کہ سندھ ہو یا بلوچستان کہیں پر نا صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کرتی نظر آرہی ہے اور نا ہی وفاقی حکومت۔ کرپٹ سیاستدان اور بیوروکریسی مل کر سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والی امداد کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

اس موقع پر مشاورتی اجلاس سے مولانا محسن علی مفکری ،مولانا حاجی سیف علی ڈومکی، مولانا ارشاد علی سولنگی، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر فضل عباس بہشتی، مدرسہ امام مہدی علیہ السلام کے مسؤل زوار ارباب علی و دیگر نے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree