امدادی آپریشن میں کوتاہی سے ملک بہت بڑے انسانی المیے کی طرف بڑھ رہا ہے، سیدناصرشیرازی

13 ستمبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ  حکومت سیلاب زدگان کے امدادی اور بحالی کے کاموں میں تیزی لائے امدادی آپریشن میں کوتاہی سے ملک بہت بڑے انسانی المیے کی طرف بڑھ رہا ہے اس خدشے کا اظہار پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی کیا ہے جنہوں نے پاکستان میں آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں کو عالمی برادری کی سوچ سے کہیں زیادہ بتایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا ہوتی جا رہی ہے سیلاب زدگان کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے خوراک ،ادویات اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ضروریات زندگی کی بر وقت فراہمی انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت عملی اقدامات اٹھانے میں پس و پیش سے کام نہ لے اور متاثرین سیلاب کے نام پر جمع ہونے والی امداد کی تقسیم کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ شفافیت کے معیار کو بھی یقینی بنائے اور عوام میں تقسیم کیئے گئے امدادی سامان کے اعداد وشمار کو روزانہ کی بنیادوں پر جاری کرے تاکہ عوام عالمی اداروں کے لیے آگاہی اور اعتماد سازی کا ماحول پیدا ہو سکے امدادی سامان کی ترسیل و تقسیم کی شفافیت کو یقینی بنانے پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ادارہ بھی زور دے چکا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree