وحدت نیوز(کچورا)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کچورا جامع مسجد میں خطبہ جمعہ میں سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کی ہے۔ علامہ اعجاز کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام صوبہ متاثر ہیں اور متاثرین کی امداد ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں کا ملک بچانے اور اداروں کو بنانے کے جھوٹے دعوؤں کی قلی کھل چکی ہے. جب وطن عزیز کے باسی مشکل میں ہوتے ہیں ان کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہوتا. علامہ اعجاز بہشتی نے مقامی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچورا جھیل سانحہ میں لاپتہ نوجوان کی لاش کا اب تک پتہ نہ چلنا انتہائی تشویشناک ہے. ہم کسی پر الزام نہیں لگاتے ہیں نہ کسی کو قبل از وقت الزام لگانے اور کیس کو خراب کرنے کی اجازت دیں گے. اس سانحہ کی شفاف تحقیقات لازمی ہے. پولیس، ایجنسیاں اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں ہم ہر پل کی خبر سے باخبر ہیں. تمام ذمہ داران کان کھول کر سن لیں لواحقین کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی ناقابل قبول ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کچورا کے غیور جوان میدان میں ہے اور ہر فرد اپنی وسعت کے مطابق حصہ لے رہیں ہیں میں ان تمام جوانوں، بزرگان، سرکردگان اور انتظامیہ والوں کا شکر گزار ہوں جو اول دن سے آج تک اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔