سیلاب متاثرہ علاقوں میں لاپرواہی انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہے، سید اسد عباس نقوی

05 ستمبر 2022

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید اسد عباس نے کہا ہے کہ اگر سیلاب متاثرین کے معاملے پر غفلت اور لا پرواہی برتی گئی تو صورتحال کسی انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہے، سیلاب متاثرین کو دوبارہ اپنے گھروں میں آباد کرنا اور متاثرہ علاقوں میں انفرا سٹرکچر کی تعمیر حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے کہ آسان ہدف نہیں ہے، اس لئے ان معاملات کو دیکھنے کیلئے معتبر شخصیات، ملک و غیر ملکی تکنیکی ماہرین، کارپوریٹ سیکٹر اور مخیر حضرات کو میدان عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کرتا ہوں ۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں سید اسد نقوی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حالات انتہائی نازک ہیں، فصلیں تباہ ہوچکی ہیں، اگلی فصل کی کاشت تاخیر کا شکار ہونے سے ملک میں غذائی بحران جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں مہنگائی کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگا، جبکہ سیلابی پانی جمع ہونے سے متاثرہ علاقوں سمیت پورے ملک میں ڈینگی دوبارہ پھیل سکتا ہے، اس لئے محکمہ صحت کی ٹیموں کو سیلاب کے جمع شدہ پانی میں ڈینگی کی افزائش روکنے دیگر وبائی امراض کی روک تھام  کیلئےخصوصی اقدامات کئے جائیں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree