مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری ایم ڈبلیوایم سید اسدعباس نقوی وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے معاون خصوصی مقرر

02 ستمبر 2022

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور تحریک انصاف  میں  پولیٹیکل تعاون کا سلسلہ جاری مجلس وحدت مسلمیں کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی کو وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا پولیٹیکل اسسٹنٹ (معاون خصوصی ) مقرر کیا گیا ہے۔ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔سید اسد نقوی نے اعتماد کے اس اظہار پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس موقع پر دوست احباب کے پرخلوص اور محبت بھرے جذبات میرے لیے قابل قدر ہیں تاہم ایام عزا کے احترام میں کسی بھی قسم کے مبارکبادی پیغامات کی وصولی سے سے معزرت چاہتا ہوں۔انہوں نے تنظیمی دوستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دعا فرمائیں کہ بحق محمد و آل محمد علیہم السلام اس نامزدگی کے ذریعہ سے قائد شہید کے مشن "آزاد خارجہ پالیسی اور اتحاد بین المسلمین" کے لئے کوئی خدمت سر انجام دےسکوں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree