مہدی برحق ؑ کانفرنس اسلام آباد، ملک کی اہم مذہبی ، سیاسی و سماجی شخصیات کو مدعو کرنے کا سلسلہ جاری

18 جولائی 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان  کے زیر اہتمام شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 34ویں برسی کی تقریب  24جولائی کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں شایان شان طریقے سے منعقد کی جائے گی۔تقریب کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے ملک کی اہم مذہبی ، سیاسی و سماجی شخصیات کو مدعو کرنے کے لیے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 ایم ڈبلیوایم کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں پر مشتمل مختلف وفود نے سینئر سیاستدان چوہدری اعجاز، آئی ایس او کے مرکزی صدر ملک اعجاز حسین،آئی ایس او سابق صدر سابق صدر سید حسن زیدی اور مولانا رمیزحسین موسوی سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور ان برسی میں شرکت کے کیے مدعو کیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے چوہڑ ،جھںگی سیداں، چکوال، اور چکری سمیت مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو برسی کی پرنور تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ شہیدقائد کی فکر ہمیشہ زندہ رہے گی۔ہم شہید قائد کے روحانی بیٹے ہیں۔سید عارف حسینی کربلا کے حقیقی پیروکار ، اسلام کے حقیقی مجاہد اور جذبہ حب الوطنی سے لبریز تھے۔انہوں نے مدعوین سے کہا کہ شہید قائد کی برسی میں آپ کی شرکت شہید قائد سے دلی وابستگی کا اظہار ہو گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree