کھیل اور تفریح کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرکے ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ نے احسن اقدام کیا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

18 جولائی 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ سٹی کے زیر اہتمام آل ہزارہ چیمپئن لیگ فٹبال ٹورنامنٹ 2022 یزدان خان ہائی اسکول کوئٹہ کے فٹبال گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے ضلع صدر ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ارباب لیاقت علی ہزارہ جبکہ مہمان خاص مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی تھے۔

اس موقع پر دھقان سید آباد بمقابلہ ھزارہ وحدت ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مہمان خصوصی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کھیل اور ورزش صحت کے لئے ضروری ہے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیل اور ورزش کے مواقع پیدا کئے جائیں۔ کھیل اور تفریح کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرکے ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ نے احسن اقدام کیا ہے۔

 اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ نے اجتماعی شادی جیسے بہترین فلاحی پروگرامز کے ذریعے عوامی خدمت کی اعلی مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ مختلف میدانوں میں ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ عوام کے لئے معیاری پارک اور کھیل کے میدان بنائے۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے فٹبال ٹورنامنٹ کی ٹیموں سے فردا ًفرداً ملاقات کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree