ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ مقصود ڈومکی نے عید الاضحیٰ کا دن شہدائے سانحہ مچھ کے بچوں کے ساتھ گذارا

12 جولائی 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امورتنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے عید کے تیسرے دن ایک وفد کے ہمراہ شہدائے مچھ کے خانوادے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما آغا سہیل اکبر شیرازی مولانا حیدر علی بلوچ و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہداء محفل انسانی کی شمع ہیں جنہوں نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر محفل انسانی کو منور کیا۔ شہداء اور ان کے ورثاء کی قربانی کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء سانحہ مچھ کی مظلومانہ شہادت نے قوم میں بیداری کی لہر پیدا کی۔ سانحہ مچھ کے دھرنے کے موقع پر حکومت نے جو وعدے کئے وہ اب تک پورے نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کالعدم تنظیموں تکفیری گروہوں اور دھشت گردوں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کر کے ملک میں دیرپا امن قائم کر سکتی ہے۔ اسی ہزار شہداء کے پاکیزہ لہو سے انصاف تبھی ممکن ہے جب قاتل دھشت گردوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔ ملک بھر میں شہداء کے قبرستان یزیدی دھشت گردوں کی سفاکیت کی علامت ہیں اور اس بات کی دلیل ہیں کہ ہم نے دین اسلام کی سربلندی اور وطن کی محبت میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree