مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ ڈاکٹر یونس حیدری کےچچا داعی اجل کولبیک کہہ گئے، قائدین وحدت کا اظہار تعزیت

21 جون 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ڈاکٹر یونس حیدری کے چچایوسف علی ابن وزیر غلام محمد دار بقاء کی طرف کوچ کر گئے۔

ایم ڈبلیوایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے مرحوم کے انتقال پر دلی افسوس و رنج کا اظہار کیا ہے ۔

رہنماؤں نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ خدا مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جوار آئمہ میں جگہ عنایت فرمائے ۔ تمام احباب سے سورہ فاتحہ کی تلاوت اور دعائے مغفرت کی التماس کی جاتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree