اسرائیل کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے والے مسلمان حکمران خیانت کار ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

30 مئی 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ مسلم امہ میں ارض پاک کو قائدانہ مقام حاصل ہے۔ہمیں امت مسلمہ کے وقار کو ہر حال میں مقدم رکھنا ہو گا۔اسرائیل ایک غاصب صہونی ریاست ہے جس کے ہاتھ ہزاروں فلسطینی مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔اس نے عالم اسلام کے قبلہ اول پر ناجائز تسلط جما رکھا ہے۔اسرائیل کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے والے مسلمان حکمران خیانت کار ہیں۔پاکستان کی سرزمین سے مختلف افراد کے دورہ اسرائیل نے پوری قوم کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ٹی وی سے صحافی احمد قریشی کی برطرفی کافی نہیں بلکہ اس سے دورہ اسرائیل کی مکمل تحقیقات کی جانی چاہیے۔غیر ملکی ادارے پاکستان میں کیا کھیل رہے ہیں اور اس میں کون کون شریک ہے۔اس وفد کے دورہ اسرائیل کے کیا پس پردہ مقاصد تھے۔قوم ان سارے سوالوں کے جواب چاہتی ہے۔

انہوں نے کہ فلسطین کی حمایت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا وہ اصولی موقف ہے جس کا اظہار قیام پاکستان سے قبل بارہا کیا گیا۔اسرائیل اور امریکہ عالم اسلام کے بدترین دشمن ہیں انہوں نے ہمیشہ دوستی کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ان سے دور رہنا ہی ہم سب کے حق میں بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کے دورہ اسرائیل، فلسطینی مسلمان کے لیے یقیناً اضطراب کا باعث بن سکتا ہے۔برادر اسلامی ممالک کی ناراضگی مول لینا کسی بھی اعتبار سے درست نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree