اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی، دفتر خارجہ پاکستانی پاسپورٹ پر وفدکے دورہ اسرائیل کی وضاحت کرے، علامہ راجہ ناصرعباس

29 مئی 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسرائیلی صدر کی طرف سے پاکستانی وفد سے ملاقات کی تصدیق پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولی موقف سے خیانت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کے سفر کی اجازت نہیں۔مذکورہ وفد کو غاصب اسرائیل کا دورہ کرنے کی اجازت کیوں اور کس کے ایما پر ملی۔دفتر خارجہ کو صیہونی غاصب ریاست اسرائیل کے دورے پر قوم کے سامنے وضاحت کرنی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ قبلہ اول پر قابض اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر آگ وبارود برسانے والوں سے دوستی دین اسلام سے غداری ہے۔امریکہ و اسرائیل عالم اسلام کے کھلے دشمن ہے۔حکومت ہوشمندی کا مظاہرہ کرے۔اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی  حکومت کی غاصب اسرائیل کے لیے معمولی سی لچک کشمیر پر ہمارے موقف کو کمزور کر دے گی۔اسرائیل کے معاملے میں ہمارا دو ٹوک اور سخت موقف ہی خطے کے امن اور سلامتی کی ضمانت سمجھا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree