ایم ڈبلیوایم کے تین روزہ مرکزی راہیان کربلا کنونشن اور وحدت کانفرنس کا شیڈول جاری کردیا گیا

11 مئی 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تین روزہ مرکزی کنونشن کا انعقاد 13 تا15مئی امام بارگاہ جامع الصادق اسلام آباد میںہو گا۔جس میں ملک بھر سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی اراکین شرکت کریں گے۔کنونشن کے پہلے روز مختلف اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےگا اور نمایاں کارکردگی سرانجام دینے والے اضلاع کواسناد اور اعزازی شیلڈزپیش کی جائیں گی۔

شہدائے پاکستان کے نام سے منسوب شب شہدا بھی کنونشن کے پہلے دن کی تقریبات کا حصہ ہو گا۔کنونشن کے دوسرے روز صوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ تمام صوبوں کے صوبائی سیکرٹری جنرل اپنے اپنے صوبوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔اسی روز دستوری ترامیم پر بھی بحث ہو گی اور اسے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گااورمرکزی عہدیداروں کے شعبہ جات کے بارے میںسوال و جواب بھی اس نشست کا حصہ ہوں گے۔

نشست کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اختتامی خطاب کریں گے۔کنونشن کے آخری روز اتحاد بین المسلمین کے عنوان سے وحدت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا وحدت کانفرنس سے قبل مرکزی صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو گی۔شوری عالی کے سربراہ کی طرف سے نومنتخب صدر کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین کے نو منتخب سربراہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree