انہدام جنت البقیع سے تمام مسلمانوں کے دل غمگین ہوئے، علامہ سید ہاشم موسوی

11 مئی 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ)وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے یوم انہدام جنت البقیع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ جس میں درجہ اول میں پروردگار عالم، انبیاء کرام و آئمہ طاہرین علیہ السلام اور انکے بعد دیگر اولیاء الٰہی اور بزرگان دین کے ساتھ ساتھ عام انسانوں کا احترام بھی کیا جاتا ہے، چاہے وہ اس دنیا میں ہو یا چلے گئے ہو۔ انہوں نے اہلبیت اطہار کی عظمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بلخصوص اہلبیتؑ، انبیاء اور بزرگان دین کے قبور کا احترام لازم ہے۔ انکے زیارت پر جاکر ان سے درس انسانیت حاصل کرنا ایک بہترین روش ہے۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام اسکا درس بھی دیتا ہے اور اسکی طرف اشارہ بھی کرتا ہے۔ مگر افسوس کا مقام ہے کہ تقریباً اڑھائی سو سال پہلے انگریزوں اور شیطان پرستوں نے ایسے مذہب کی بنیاد رکھی جو شیطان پرستی، انحرافات، اسلام کے قوانین سے دوری اور اسلام کے نام پر اصل اسلام کے پیغامات سے لوگوں کی توجہ کو ہٹانا تھا۔ انہی میں سے ایک یہ تھا کہ قبور کی زیارت نہ ہو۔ حتیٰ کہ رسول (ص) و آل رسول علیہ السلام، جن کی قبور انسان کی دنیا و آخریت کیلئے بہترین مشعل راہ ہے اور ان حستیوں کی زیارت سے انسان درس دین، درس توحید اور درس انسانیت حاصل کرتا ہے، انکی قبور پر بھی جانے کو حرام قرار دیا اور اسی کی آڑ میں انہوں نے مدینہ منورہ میں ایک قدیم تاریخی قبرستان، جس میں اہلبیت اطہارؑ اور چار معصوم اماموں کے علاوہ اصحاب کرام اور بزرگ حستیاں مدفون تھے، انکے مزارات مقدسہ کو منہدم کردیا گیا۔ اس طرح شیطانی ایجنڈے کو پائے تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

 علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ اسکے بعد انہوں نے قبور کی زیارت پر جانے والے افراد کو نماز زیارت اور دیگر دینی امور سے روکنا شروع کردیا اور یہ سلسلہ اب تک چل رہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ انکا یہ اقدام فطرت، اسلام اور دین سے انحرام کی ایک ناپاک شکل ہے، جسے انجام دیا جا رہا ہے۔ اسکے علاوہ پوری دنیا میں جنگ، فساد اور فرقہ پرستی کو پروان چھڑایا گیا۔ جسکی وجہ سے پوری دنیا میں لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید انکا شکار ہوئیں۔ یہ سلسلہ یہی نہ رکھا بلکہ ان قوتوں نے لاکھوں کی تعداد میں معصوم مسلمانوں کا خون بہایا اور دہشتگردی کروائی۔ جو کہ قابل صد مذمت ہے۔ انہوں نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج تک اس درد کو محسوس کررہے ہیں کہ اہلبیت اطہار اور بلخصوص چار امام معصوم حضرت امام حسن مجتبیٰؑ، حضرت امام زین العابدینؑ، حضرت امام باقرؑ، حضرت امام جعفر صادقؑ، ابولفضل عباس کی والدہ حضرت ام البنین اور حضرت اسماعیل ابن جعفر صادق سمیت دیگر اہلبیت و صحابہ کے قبور کو منہدم کردیا گیا۔ انہوں نے امام زمانہ کیلئے ہدیہ تسلیت عرض کرتے ہوئے کہا کہ انہدام جنت البقیع سے تمام مسلمانوں کے دل غمگین ہوئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree