پشاور جیسے سانحات کاحساب فاسد اور ظالم حکومت کے ساتھ سکیورٹی کے ذمہ دار ریاستی اداروں کو بھی دینا ہوگا،علامہ راجہ ناصرعباس

08 مارچ 2022

وحدت نیوز(قم المقدسہ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے زیر اہتمام سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمدعلی نقوی کی برسی اور شہدائے جامع مسجد امامیہ پشاور کی یاد میں مجلس ترحیم منعقد کی گئی،جس سے آئی ایس او پاکستان کے سابقہ مرکزی صدر برادر اطہرعمران اور قائد وحدت حجت الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری صاحب نے خطاب کیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ "سانحہ پشاور، حکومت اور ریاستی اداروں کی غفلت سے رونما ہوا ہے، اس قسم کے جتنے بھی سانحات رونما ہوتے ہیں ان کاحساب، ظالم اور فاسد حکمرانوں کےساتھ سیکیورٹی کے ذمہ دار ریاستی اداروں کو بھی دیناہوگا کہ آخر کس نے ان دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے؟انہیں کن قوتوں کے ایما پر مسلح کیاگیا ہے؟؟لہذا تمام ملکی اداروں کو ہوش کےناخن لینے چاہئے، یہ قوم قتل سےگھبرانے والی نہیں ہے اور نہ ہی اس سے ہمارے حوصلے  پست ہوں گے۔ ہمارا راستہ کربلا ہے، ہم کربلا والوں کی سیرت پر چل کر تمہارا محاسبہ کریں گے"۔

علامہ ناصر عباس جعفری صاحب نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کےحوالے سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ "شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ہمارے لئے ایک نمونہ عمل ہیں، شہید نے میدان سے فرار کے بہانے تلاش نہیں کئے بلکہ بہت ساری مشکلات کےباوجود میدان میں حاضر رہے۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اس قوم کو کیسے کیسے تربیت یافتہ جوان دئے، شہید ناصر صفوی جیسا جوان ہمیں شہید ڈاکٹر نے دیا۔لہذا ہمیں ان شہیدوں کے ذکر کو زندہ رکھناہوگا، شہید خود تو اللہ کے ہاں اپنا رزق پارہےہیں لیکن ہمیں ان شہیدوں سے حیات اور زندگی پانے کے لئے ان کے ذکر کو زندہ رکھنا ہوگا۔مجلس کے اختتام پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس عزا میں شریک تمام علماء اور طلاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree