ایم ڈبلیوایم نصاب کمیٹی کے کنوینئر نصاب کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی کی جامعتہ الکوثر میں علامہ شیخ انورعلی نجفی سے ملاقات

08 مارچ 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور کنوینئر نصاب کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی اور مولانا ضیغم عباس چوہدری نے جامعہ الکوثر میں علامہ شیخ انور علی نجفی سے ملاقات کی اور نصاب تعلیم سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ شیخ انور علی نجفی نے کہا کہ نصاب تعلیم کو حقیقی معنوں میں قومی وحدت و یکجہتی کا عکاس ہونا چاہیے۔ نصاب تعلیم کے متنازعہ نکات نظرثانی کے متقاضی ہیں۔ ہماری داخلی اتحاد و وحدت ہماری کامیابی کا سبب ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 1975 کا نصاب تعلیم متفق علیہ تھا جو آج کے حالات میں بھی آئیڈیل ہے۔ علامہ سید محمد دہلوی اور اسلاف کی متفقہ قومی نصاب تعلیم کے لئے جدوجہد ہماری تاریخ کا حصہ ہے۔ حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ نصاب تعلیم کو متنازعہ نہ بنائے اور یکساں قومی نصاب میں اھل البیت علیہم السلام کی تعلیمات کو شامل کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree