ایم ڈبلیوایم گلگت و استور ڈویژن کے تنظیمی عہدیداران کی تنظیمی وتربیتی سہ روزہ ورکشاپ کا اسلام آباد میں انعقاد

28 فروری 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) گلگت و استور ڈویژن کے تنظیمی عہدیداران کی تنظیمی وتربیتی سہ روزہ ورکشاپ کاسنٹرل سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اسلام آباد میں آغاز ہوگیا ہے ۔بروز اتوار 27 فروری 2022ء کو ورکشاپ کے پہلے سیشن سےحجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان، برادر مھدی عباس مرکزی سیکریٹریٹ اطلاعات ونشریات نے لیکچرز دیئے۔

جبکہ ورکشاپ کے دوسرے سیشن سے براد اسد عباس مرکزی سیکریٹری شعبہ سیاسیات نے اور حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد یونس حیدری مرکزی سیکریٹر ی شعبہ تربیت نے لیکچرز دیئےا ور ورکشاپ تیسرے سیشن سے برادر ناصر عباس شیرازی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے خطاب ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree