ختمی مرتبت ؐ کی تربیت وحفاظت اور دین اسلام کی تبلیغ میں سب سے کلیدی کردار حضرت ابوطالب علیہ السلام کا تھا، علامہ راجہ ناصرعباس

28 فروری 2022

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مومن قریش، سید العرب حضرت ابوطالب علیہ السلام کے یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ابو طالب اس عظیم ہستی کا نام ہے جن کی آغوش میں سردار الانبیاء حضرت محمدﷺ نے پرورش پائی۔ختمی مرتبت کی تربیت وحفاظت اور دین اسلام کی تبلیغ میں سب سے کلیدی کردار حضرت ابوطالب علیہ السلام کا تھا۔ حضور کریم ﷺ کو اپنے  چچا کی جدائی کااس قدر صدمہ ہوا کہ انہوں نے اس سال کو غم کا سال قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایمان ابوطالب ع پر شک کرنے والے سخت ترین گنہگار ہیں۔جس شخصیت نے نبی ﷺ کا نکاح پڑھایا،زندگی بھر ان کی حفاظت کی۔جن کے عمل کو اللہ تعالیٰ کلام پاک میں اپنا عمل قرار دے رہے ہیں ان کا ایمان کس بلندی پر ہو گا اس کا اندازہ وہ دل و دماغ نہیں کر سکتے جو تعصب کے زنگ سے آلودہ ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے جناب ابوطالب علیہ السلام کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف توہین رسالت و توہین اہلبیت ع کے تحت مقدمات کے اندراج کا حکم جاری کیا جائے۔مسلمانوں کے مختلف مسالک کو ایک دوسرے کے خلاف صف آراء کرنے کے لیے مقدسات کو نشانہ بنانا ان طاقتوں کا ایجنڈا ہے جو مسلمانوں کو کمزور ترین دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایمان ابوطالب پر انگلی اٹھانے والے شدت پسند عناصر شرعی اعتبار سے دین اسلام کے مجرم ہیں۔انہیں روکنے کے لیےریاستی کو سختی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔انہوں نے یوم وفات کے موقع پر امام زمانہ علیہ السلام اور محبان اہلبیت ع کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree