علامہ راجہ ناصرعباس اور ایم ڈبلیوایم کے دیگر قائدین کا سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس وتعزیت

23 فروری 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما، سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت علامہ احمد اقبال رضوی، سید ناصرعباس شیرازی، اسدعباس نقوی و دیگر مرکزی قائدین نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

ایم ڈبلیوایم قائدین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما،سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کے انتقال پر اہلخانہ اورپارٹی اراکین کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔مرحوم ایک دوراندیش اور نڈر سیاستدان تھے۔انہوں نے ہمیشہ تکفیری دہشتگردگروہوں کے خلاف ایوان کے اندر اور باہر کھل کر بات کی، ملک دشمن قوتوں کے خلاف مرحوم نے ہمیشہ ایم ڈبلیوایم کے موقف کو سپورٹ کیا ۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ رحمان ملک ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل کے حل کے لئےکوشاں رہے ،مرحوم رحمان ملک فلسطین و کشمیر اور یمن کے مظلوموں کی توانا آواز تھے ۔خدا وند متعال کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree