اسلام آباد کے آئمہ جمعہ والجماعت اور شیعہ اکابرین کی علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات، متنازعہ نصاب کے خلاف جاری مہم کی بھرپورحمایت کا اعلان

22 فروری 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) سنٹرل سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اسلام آباد میں آج نصاب سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا ہے ۔ راولپنڈی اسلام آباد کے آئمہ جمعہ وجماعت کے مختلف تنظیموں ،انجمنوں اور ٹرسٹیز کے نمائند اس اہم اجلاس میں شریک ہو ئے ۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کی گئی ۔ پریس کانفرنس کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مکتب اہلبیت علیہم السلام سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ملاقات کی اور نصاب کے حوالے سے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تمام شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم عنقریب ایک بڑی سطح کی کانفرنس بلائیں گے ان شاءاللہ ، مکتب اہلبیت علیہم السلام کے مجودہ نئے نصاب کے حوالے سے تحفظات اور خدشات ہیں ہم نے بارہا متوجہ کیا ہے ۔ ہمارے ساتھ نصاب کے نام پر ظلم کیا جارہا ہے ۔ پاکستان ہم سب نے ملکر بنایا تھا ۔ وطن عزیز کے اندرونی اور بیرونی دشمن ملکر ہمیں تقسیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ ان شاءاللہ ہماری کوشش ہوگی کہ نصاب کے معاملے کو بات چیت سے حل کر لیں ۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم پاکستان ،نثار علی فیضی مرکزی سیکریٹری تعلیم ایم ڈبلیوایم ،علامہ محمد حسنین گردیزی رکن شوری عالی ایم ڈبلیو ایم پاکستان ،علامہ علامہ افتخارالدین مرزا امام جمعہ مورگاہ راولپنڈی، علامہ علی اکبر کاظمی امام جماعت ڈھوک رتہ راولپنڈی ،علامہ سید یاسر شاہ امام جمعہ وجماعت خیابان سرسید راولپنڈی، علامہ سید سجاد نقوی امام جمعہ بری امام ، علامہ سید مھدی شیرازی پرنسپل جامعہ القائم ٹیکسلا ،علامہ سید سبطین حسینی پرنسپل اداہ ایتام ڈی 17 اسلام آباد ،امتیاز حسین رضوی پرنسپل ایمز کالج ،برادر فداحسین امامیہ ڈیزاسٹر سیل برادر غلام اصغر عابدی انجمن دعائے زہراء مولانا ظہیر کربلائی ،مولانا علی شیر انصاری اور برادر خاور انجمن اثنا عشری اسلام آباد کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجودتھیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree