وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سنٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ممبر قومی اسمبلی حلقہ NA 46 ،چیئر مین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار و نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ خیبر پختونخواہ ساجدحسین طوری نےمرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ناصر عباس شیرازی ودیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور 13رجب المرجب یوم مولود کعبہ کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی ۔
اس ملاقات میں محترم جناب علامہ سید آغاعلی رضوی صوبائی سیکریٹری جنرل گلگت بلتستان ، علامہ شیخ احمد علی نوری معزز ممبر جی بی کونسل صوبہ گلگت بلتستان ،صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم برادر زاھد علی کاچو ، سلیم یاسر ،مولانا ظہیر کربلائی کے علاوہ دیگرشعبوں کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کےعلاوہ ملکی اور علاقائی امور بر بات چیت ہوئی اور آئندہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیاسی و دیگر معاملات پر مشاورت کی گئی ۔ اس ملاقات میں جی بی اورخیبرپختونخواہ کے سیاسی امور بھی زیر بحث آئے ۔ ملاقات کے آخر میں جناب ساجد علی طوری نےقائد وحدت قبلہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اوران کی صحت وسلامتی کے خصوصی دعا کی ۔