وحدت نیوز(اسلام آباد) سنٹرل سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں برادر یعقوب حسینی مرحوم مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم ،مولانا امداد علی نسیمی مرحوم سابق ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع حیدر آباد اور ڈیرہ غازی خان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل تنویر مھدی کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا ۔
برادر ناصر عباس شیرازی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، علامہ سید علی رضوی صوبائی سیکریٹری جنرل گلگت بلتستان ،علامہ شیخ احمد نوری صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل صوبہ گلگت بلتستان و ممبر جی بی کونسل ،علامہ علی شیر انصاری، مولانا ظہیر کربلائی ،مولانا چوھدری ضیغم عباس ،برادرغلام عباس صوبائی رہنما گلگت بلتستان ،برادر عارف قنبری صوبائی رہنما گلگت بلتستان برادر مظاہر حسین شگری مرکزی میڈیا مسئول کے علاوہ مرکزی آفس کے اسٹاف نے شرکت کی ۔
تعزیتی ریفرنس سے علامہ شیخ احمد نوری نے خطاب کیا جبکہ علامہ سید علی رضوی صوبائی سیکریٹری جنرل گلگت بلتستان نے تمام مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کرائی۔