امت مسلمہ حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی حقیقی معرفت حاصل کر کے فرقہ واریت کے عفریت کو شکست دےسکتی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

06 جنوری 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خاتون جنت،دختر رسولﷺحضرت فاطمہ الزہرا سلام وصلوٰۃ اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت فاطمہ الزہرا معصومہ، صدیقہ و طاہرہ (س) وہ جرات مند مدافع ولایت ہیں جن کی مظلومیت اور عظیم قربانیوں کا تذکرہ آئمہ اطہار علیہم السلام اپنے اپنے ادوار میں کرتے آئے ہیں۔خاندان نبوت پر آنے والے روح فرسا مصائب کا ذکر ہمارے عقائد کی روح ہے۔یہ وہ ذکر ہے جو چودہ سو سالوں سے ہوتا آیا ہے اور تاقیامت جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اُم الآئمہ حضرت فاطمتہ الزہرا (س) کے حق و صداقت کا سب سے بڑا گواہ کلام پاک کی صورت میں خدا بزرگ و برتر خود ہے۔یہ وہ واحد برگزیدہ ہستی ہیں جن کے احترام میں سردار الانبیاء کھڑے ہو جاتے تھے۔دختر رسول ﷺ کا احترام ہر کلمہ گو ہر واجب ہے۔مستند حوالوں سے ثابت ہے کہ نبی کریمﷺ نے اپنی بیٹی کا اپنا ٹکرا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس نے فاطمہ (س)کو اذیت دی اس نے مجھے اذیت دی ۔  دین کی معمولی سی سوجھ بوجھ رکھنے والا اس بات کو سمجھ سکتا ہے کہ نبی ﷺ کو اذیت دینے والے سے خدا کبھی راضی نہ ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں حقیقی وقار و عظمت اور آخرت میں کامیابی کی منازل تک پہنچنا ہے تو اہل بیت ع کے راستے پر چلنا ہو گا۔ امت مسلمہ حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی حقیقی معرفت حاصل کر کے فرقہ واریت کے عفریت کو شکست دےسکتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree