وحدت نیوز(اسلام آباد) علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجمع جہانی اہلبیتؑ کے سیکرٹری جنرل آیت للہ ڈاکٹر حمید شہریاری، ان کے ہمراہ آنے والے مجلس خبرگان کےاہل سنت ممبر مولانا نذیر احمد سلامی اور ڈاکٹر محسن کے اعزاز میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سےخطاب کرتے ہوئےمجمع جہانی اہلبیت کے سیکرٹری جنرل ، ان کے ہمراہ آنے والے مجلس خبرگان کے ممبر آقائے سلامی اور ڈاکٹر محسن کی پاکستان میں موجودگی کو سراہتے ہوئے اس دورے کو خوش آئند قرار دیا اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہاکہ شہید قائد نے پاکستان کی سرزمین پر اتحاد بین المسلمین کا پرچم بلند کیا ہم انہیں شہید راہ حق بین مسلمین کہتے ہیں۔وہ شیعہ سنی مکاتب فکر کو شیر و شکر دیکھنا چاہتے تھے۔پاکستان کی سرزمین پر فتنہ گروں نے مذہبی منافرت پھیلانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن انہیں ناکامی دیکھنا پڑی۔اتحاد بین المسلمین ہمارے دین کا حصہ ہے اس کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔پاکستان کے علماء باشعور و بابصیرت ہیں اور اتحاد کے راستے پر گامزن ہیں۔