ایم ڈبلیوایم کی جانب سے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل آیت للہ ڈاکٹر حمید شہریاری اور مجلس خبرگان ایران کے اہل سنت رکن مولانا نذیر سلامی کے اعزاز میں عشائیہ

30 دسمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجمع جہانی اہلبیتؑ برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل آیت للہ ڈاکٹر حمید شہریاری اور ان کے وفد کے اعزاز ایک پر وقار عشائیہ دیا۔ تقریب کا اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں مختلف علمی،سیاسی،سماجی اور صحافتی شخصیات کے علاوہ عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر حمید شہریاری ،آقائے سلامی ، آقائے ڈاکٹر محسن ، سنیٹراعجازچودھری ، مولانا گلزار نعیمی اور آقائے محسن خزاعی تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجمع جہانی اہلبیتؑ کے سیکرٹری جنرل ، ان کے ہمراہ آنے والے مجلس خبرگان کےاہل سنت ممبر مولانا نذیر احمد سلامی اور ڈاکٹر محسن کی پاکستان میں موجودگی کو سراہتے ہوئے اس دورے کو خوش آئند قرار دیا اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

عشائیہ میں امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی، صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان میثم کاظم، چیئرمین البصیرہ و مرکزی رہنما ملی یکجہتی کونسل ثاقب اکبر، ڈپٹی مئیر اسلام آباد ذیشان نقوی، پاکستان پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ کے انچارج سبط حیدر بخاری، آئی ایس او کے وفد، جامعہ المصطفی العالمیہ کے وفد کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات بھی موجود تھیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree