عدم تحفظ اور لاقانونیت کے غلبہ سے ریاست اپنا اعتماد کھو بیٹھتی ہے،ملک میں امن کے حقیقی قیام کیلئے قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہو گا، علامہ راجہ ناصرعباس

27 دسمبر 2021


وحدت نیوز(فیصل آباد)مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ بار کورٹ میں وحدت امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےکہا کہ امریکہ اور اس کے حواری ہمارے خطے کے امن کے بدترین دشمن ہیں۔وہ اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ مسلمانوں کے خلاف اربوں ڈالر خرچ کرکے بھی مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ انکے مذموم عزائم کی تکمیل تب ہی ممکن ہو گی جب مسلمان اندر سے کمزور ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب سے مشرق کی جانب طاقت کے توازن کی منتقلی کے عمل کو روکنے کے لیے امریکہ ہمارے خطے کو عدم استحکام کا شکار رکھنا چاہتا ہے۔امریکہ طاقت کی اس منتقلی کو اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔ افغانستان  میں اگلے سو سالہ قیام کے لیے امریکہ نے لشکر کشی کی تھی۔2.6ٹریلین ڈالر خرچ کر کے بھی وہ مطلوبہ نتائج کے حصول سے محروم رہا۔امریکہ اس ریجن کو توڑنا چاہتا ہے۔ہماری سرزمین مختلف ریاستوں کی انتہائی اہم گزرگاہ ہے یہی وجہ ہے کہ ہمیں بہترین مواقعوں کے ساتھ ساتھ بدترین خطرات بھی لاحق ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے اب ہمیں لسانیت، قومیت اور مذہبی بنیادوں پر کھوکھلا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ریاست کو اس وار سے بچنے کے لیے امتیازی سلوک کا خاتمہ کرنا ہو گا۔عدم تحفظ اور لاقانونیت کے غلبہ سے ریاست اپنا اعتماد کھو بیٹھتی ہے۔ملک میں امن کے حقیقی قیام کے لیے قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہو گا۔وحدت و اخوت کا پرچار امن کی جانب سفر کا نام ہے۔ہم نے اسے شرعی فریضہ سمجھتے ہوئے ادا کرنا ہے۔پاکستان کے استحکام کے لیے کانفرنس میں موجود امن کے تمام داعی تحسین کے مستحق ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree